دنیا کے امیر ترین جانوروں میں کتا سرفہرست،40ارب روپے کا مالک نکلا

دنیا کے امیر ترین جانوروں میں کتا سرفہرست،40ارب روپے کا مالک نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(نیوز ڈیسک)مالدار جانوروں میں سے سر فہرست ایک کتا ’’گنٹر چہارم‘‘ ہے، جس کی دولت کا تخمینہ تقریباً 40 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اس کا تعلق جرمنی سے ہے اور نسلاً یہ ایک جرمن شیپرڈ ہے۔ اس کا اپنا کوئی کاروبار تو نہیں اور نا ہی یہ فلموں میں کام کرتا ہے، البتہ اسے یہ دولت اپنے باپ گنٹر سوئم سے ورثے میں ملی ہے۔ آنجہانی گنٹر سوئم کو اُس کی دولت 1991میں دنیا سے رخصت ہونے والی اس کی مالکن مالدار جرمن خاتون کارلوٹا لیبن سٹین سے ملی تھی۔ اور ان سے ملئے، یہ چھ سالہ گرمپی کیٹ ہیں۔ یہ ایک خوبصورت بلی ہے جس کی دولت 13 ارب روپے سے زائد ہے۔ یہ بلی اپنے ناخوش تاثرات کے باعث انٹرنیٹ پر ایک سلیبرٹی کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ اس کی مالکن تباتھا بنسن اپنی بلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے شیئر کرتی ہے۔جنہیں لاکھوں کی تعداد میں دیکھا جا تاہے اور شیئر کیا جاتا ہے۔ یہ بلی بڑی بڑی کمپنیوں کے اشتہارات میں کا م کرتی ہے اور 2014 میں بنائی گئی فلم گرمپنی کیٹ وسٹ کرسمس ایور میں بھی کام کر چکی ہے۔کچھ دیگرخوشحال جانوروں کی بات کی جائے تو ان میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی، اوپرا ونفری کے کتے، کارل لارجفیلڈ کی بلی، اور اداکارہ بیٹی وائٹ کا کتا شامل ہے۔ ان میں سے ہر جانور کی دولت لاکھوں ڈالر، یعنی کروڑوں روپے میں ہے۔
امیر ترین جانور

مزید :

صفحہ آخر -