آنکھوں کے گرد بننے والے حلقوں سے نجات کے لئے آسان قدرتی نسخے

آنکھوں کے گرد بننے والے حلقوں سے نجات کے لئے آسان قدرتی نسخے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چہرے پر چھائیوں اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں ذہنی دباؤ، نیند کی کمی، ہارمون کی گڑبڑ، غیر صحت مند طرز زندگی،ناقص خوراک وغیرہ شامل ہیں۔ سیاہ حلقوں سے نجات پانے کے لئے ٹماٹر بہت مفید ہے۔ ٹماٹر کا رس ایک چمچ لے کر اس میں لیموں کے رس کا ایک چمچ مکس کرلیں اور 10منٹ تک اسے جلد پر لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھوڈالیں۔ یہ عمل دن میں دو بار کریں۔ ٹماٹر کے جوس کو لیموں کے رس میں مکس کرکے آپ پی بھی سکتے ہیں اس کا بھی بہت فائدہ ہوگا۔اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آلو کا رس نکال کر روئی کے ذریعے اسے جلد پر لگانے سے بھی سیاہ حلقوں میں کمی آتی ہے۔ آلو کے رس میں بھیگی ہوئی روئی کو تقریباً 10منٹ تک جلد پر لگارہنے دیں اور پھر اسے ہٹا کر جلد کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔اور ٹی بیگ کے ذریعے بھی آپ سیاہ حلقوں اور چھائیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے گرین ٹی کے ٹی بیگ کو پانی میں رکھ کر اسے فریج میں رکھیں تاکہ یہ اچھی طرح ٹھنڈا ہوجائے۔ پھر اسے نکال کر متاثرہ جلد پر رکھیں۔ یہ عمل چند دنوں تک جاری رکھیں گے تو نتائج ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔بادام وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کا تیل جلد کے لئے بہترین فوائد کا حامل ہے۔ سیاہ حلقوں اور چھائیوں والی جلد پر بادام کا تیل لگا کر نرمی سے مساج کریں۔ رات بھر جلد کو یونہی رہنے دیں اور صبح اسے پانی سے دھولیں، اور پھر جلد کی تروتازگی دیکھیں۔ اسی طرح فریج میں ٹھنڈے کئے گئے دودھ کو روئی کی مدد سے جلد پر لگانے سے بھی افاقہ ہوتا ہے، جبکہ مالٹے کے جوس کے چند قطرے گلیسرین میں مکس کرکے بھی اسے جلد پر لگایا جاسکتا ہے۔ کھیرے، پودینے کے پتے، عرق گلاب جیسی چیزیں بھی جلد کے لئے مفید ہیں۔

مزید : صفحہ آخر