فیس بک میسیج ’اَن سینڈ‘ کرنے کا فیچر جلد آنے کو تیار

فیس بک میسیج ’اَن سینڈ‘ کرنے کا فیچر جلد آنے کو تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد اب صارفین بہت جلد فیس بک میسنجر پر بھی ’ان سینڈ‘ کا فیچر استعمال کرسکیں گے۔فیس بک نے بھی صارفین کی سہولت کیلیے اپنے میسنجر میں بھیجا گیا پیغام واپس لینے کے فیچر پر کام تیز کردیا ہے اور اس کی تکمیل کا معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔اینڈرائرڈ آپریٹنگ سسٹم ( آئی او ایس) کیلئے میسنجر کے ورڑن 191.0 میں ’ان سینڈ‘ فیچر کو جلد آنے والے فیچرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی طرح فیس بک میسنجر میں بھی بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ کرنے کا خاص دورانیہ رکھا گیا ہے، ابتدائی طور پر میسیج ’ان سینڈ‘ کرنے کیلیے 10 منٹ کی مہلت دی گئی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دورانیے میں توسیع کی جائے گی۔
فیس بک میسیج

مزید :

صفحہ آخر -