وزن بڑھنا مردوں کی نسبت خواتین کیلئے زیادہ خطرناک ، سائنسدان

وزن بڑھنا مردوں کی نسبت خواتین کیلئے زیادہ خطرناک ، سائنسدان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا مردوخواتین دونوں کے لیے خطرناک یکساں خطرناک خیال کیا جاتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے اس کے برعکس انکشاف کرتے ہوئے موٹاپے کی شکار خواتین کو انتہائی بری خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ’’موٹاپا مردوں کی نسبت خواتین کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے اور ان کو ہارٹ اٹیک آنے کے امکانات موٹاپے کے شکار مردوں کی نسبت بہت زیادہ ہوتے ہیں۔سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 4لاکھ 70ہزار ایسے مردوخواتین کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور نتائج مرتب کیے جو موٹاپے کا شکار تھے۔اس تحقیق جہاں مردوں کی نسبت خواتین کے لیے موٹاپا زیادہ خطرناک ہونے کے شواہد سامنے آئے وہیں بعض امراض کی شکار خواتین کے لیے اس کے مزید مہلک ہونے کا انکشاف بھی ہوا۔
موٹی خواتین

مزید :

صفحہ آخر -