لائن آف کنٹرول تھب سیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، سپاہی شہید

لائن آف کنٹرول تھب سیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، سپاہی شہید

بھمبر،راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں ) بھارتی فوج کی تھب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوانشہید ہوگیا، شہید کا تعلق ضلع بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے تھب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا،پاک فوج نے بھارتی فا ئرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

سپاہی شہید

مزید : صفحہ اول