نواز شریف اور مریم نواز شاید حالات ٹھنڈے کر رہے ہیں ، حکومت نے مولویوں سے این آر او کرلیا ، آصف زرداری

نواز شریف اور مریم نواز شاید حالات ٹھنڈے کر رہے ہیں ، حکومت نے مولویوں سے این ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیر پور(مانیٹرنگ ڈیسک ، بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے سیاست میں کبھی حالات گرم کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے اور شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔منظور وسان کا خواب کہتا ہے یہ حکومت اپنا و قت پورا نہیں کریگی،حکومت نے مولوی صاحبان اور اصل مظاہرین کیساتھ این آر او کرلیا اور جو غریب لوگ ٹی وی پر نظر آئیں گے انہیں پکڑ یں گے، عمر ا ن خان نے ہمیشہ یوٹرن لیا،گزشتہ روزخیر پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے، دیکھتے ہیں کیا کرتی ہے کیا نہیں کرتی، حکومت کی جو شروعات ہے وہ جس طرح دیکھ رہے ہیں وہ ابھی تک اپوزیشن موڈ میں ہیں، انہیں کہا ہے کہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں ہم اپوزیشن ہیں، آپ حکومت کی طرح بات کریں۔ عوام پر یشان ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ،ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتر ا ض تھا وہ بھی ڈیل کے ذریعے آئے تھے۔ نواز شریف کی طرح یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں، لیکن امریکہ میں بھی ایسا ہوتا ہے آج تک ہیلری کتابیں لکھ رہی ہیں، جمہوریت میں یہ ہوتا ہے، یہ جمہوریت کی کمزوریاں ہیں لیکن پھر بھی جمہوریت بہتر ہے کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب انٹر نیٹ پر موجود ہے۔ سندھ حکومت نے پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے کام کیا، بھاشا ڈیم ہم سب کی سوچ تھی اور ہے، اس کی فزیبلٹی بھی ہماری حکومت نے بنائی تھی، ہماری حکومت نے لوگوں کی زمینوں کے پیسے دئیے۔ بیرونی امداد کی ضرورت نہیں سمجھتا، حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے، ہمیں اپنی مارکیٹیں مضبوط کرنی چاہئیں۔سابق صدر نے میڈیا ہاؤسز سے ورکرز کو نکالے جانے کی بھی مذمت کی۔

مزید :

صفحہ اول -