وزیراعظم رواں ماہ ملائیشیا کا دورہ کریں گے

وزیراعظم رواں ماہ ملائیشیا کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوں گے جب کہ دورے کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ چند دن میں ہوجائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 4 روزہ چین کا دورہ کرکے روان ہفتے ہی واپس آئے ہیں جب کہ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے تھے

مزید :

صفحہ اول -