چیف جسٹس کے سکواڈ کا خانقاہ ڈوگراں میں حادثہ،7 ایلیٹ جوان زخمی

چیف جسٹس کے سکواڈ کا خانقاہ ڈوگراں میں حادثہ،7 ایلیٹ جوان زخمی

شیخوپورہ،لاہور(بیورورپورٹ، کرائم رپورٹر)چیف جسٹس ثاقب نثار اسلام آباد سے بذریعہ موٹروے لاہور آرہے تھے ان کے سکوارڈ کو خانقاہ ڈوگراں کے قریب حادثہ پیش آگیا جس پر چیف جسٹس نے اپنی گاڑی سے اتر کر پولیس جوانوں کو فوری طو ر پرایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ پہنچوایا اور خود بھی ہسپتال پہنچ گئے جہاں اپنی نگرانی میں طبی امداد دلوائی اس دوران چیف جسٹس کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی جس پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کا بلڈ پریشر چیک کیا اورانہیں فوری طور پر لاہور روانہ کردیا ،اطلاع کے مطابق حادثہ میں 7 ایلیٹ فور س کے جوان زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں لاہور ریفرکردیا گیا زخمیوں شیخ راشد ، شاہد ،محمد اصغر ، فیاض علی ،محمد رفاقت ودیگرشامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اظہر حیات ، ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ، ایس پی انوسٹی گیشن اسد الرحمن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل موسیٰ رضا، اے ایس پی توحید الرحمن میمن ، اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثر ودیگر انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ ہسپتا ل کے ڈاکٹروں کو فوری طور پر کال کرلیا گیا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کو اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کئے بغیر ہی سخت سیکورٹی میں لاہور روانہ کردیا گیا

سکواڈ حادثہ

مزید : صفحہ اول