نتائج کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے

نتائج کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ کا یہی حسن ہے کہ وہاں پر جو الیکشن ہو تے ہیں اور جو رزلٹ آتے ہیں اس کو الیکشن لڑنے والے بھی قبول کرتے ہیں اور وہاں کے عوام بھی قبول کرتے ہیں وہاں پر کوئی یہ بات نہیں کرتا کہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہاں کی عوام نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے اور ان کے اس حق کو وہاں پر الیکشن لڑنے والوں نے بھی قبول کیا ہے اور ووٹ دینے والوں کو بھی علم ہے کہ انہوں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے کس کو اپنی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے امید کرتے ہیں کہ اس کے ا چھے نتائج ہی برآمد ہوں گے۔
نوراللہ صدیقی

مزید :

صفحہ اول -