ٹرمپ کی احمقانہ پالیسیوں سے دنیا کی جان چھوٹ سکتی ہے

ٹرمپ کی احمقانہ پالیسیوں سے دنیا کی جان چھوٹ سکتی ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے دوسرے مرحلے کے نتائج اس بات کی علامت ہیں کہ وہاں کے باشعور عوام باشعور ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسوں کو مسترد کردیا ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بڑی حد تک وہاں کی عوام نے امریکی پالیسوں کے خلاف اپنا بھرپور ردعمل دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ ہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسوں سے اتفاق نہیں کرتے۔یہ ردعمل بھی اپنی جگہ پر اپنی اہمیت رکھتا ہے اور اب ہم امید کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی احمقانہ پالیسوں سے دنیا کی جان چھوٹ جائے گی کیونکہ اس پر چیک رکھنے کے لئے عوام نے ڈیموکرٹیس کو بھی منتخب کیا ہے۔

فرید پراچہ

مزید : صفحہ اول