انتخابات کا صرف امریکہ پر اثر پڑے گاکسی اور ملک پر نہیں

انتخابات کا صرف امریکہ پر اثر پڑے گاکسی اور ملک پر نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا ہے کہ ان انتخابات کااثر پاکستان یا کسی اور ملک پر نہیں البتہ امریکہ پر پڑے گا یہ ایک روٹین کے انتخابات تھے جس میں کبھی ڈیموکرٹیس کی نشستیں بڑھ جاتی ہیں تو کبھی ری پبلکن کی بڑھ جاتی ہیں پاکستان پر تو تب اس کے اثرات مرتب ہوں گے جب دو سال بعد اگر دوبار اگلی مدت کے لئے ٹرمپ منتخب ہو جاتے ہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی ہے کہ امریکہ کے انتخابات میں ہماری اتنی دلچسپی کیوں ہوتی ہے کیا ہم نے اپنے سب معاملات ٹھیک کر لئے ہیں ہم ان کے انتخابات پر تو بڑی نظر رکھتے ہیں لیکن ان سے سیکھتے تو کچھ بھی نہیں ہیں۔
شمشاد خان

مزید :

صفحہ اول -