جسٹس اطہر من اللہ کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری

جسٹس اطہر من اللہ کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پارلیمنٹ نے صدر مملکت کو جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ اس بارے میں جوڈیشل کمیشن کی سفارش کی توثیق کر دی گئی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کی اعلیٰ عدلت میں ججز تقرریوں کے بارے میں قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی سینیٹر فاروق ایچ نائیک، رانا ثناء اللہ خان، راجہ پرویز اشرف، نعمان وزیر اور سرفراز بگٹی شریک ہوئے۔ جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اطہر من اللہ

مزید : صفحہ اول