گستاخ رسول کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے، آج احتجاجی مظاہروں کا اعلان

گستاخ رسول کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے، آج احتجاجی مظاہروں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ گستاخ رسول کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،پارلیمینٹ کے حلف نامے میں تبدیلی اور ملک میں اسرائیلی پرچم لہرانے کی سازش ناکام بنادیں گے، تحفظ ناموس رسالت کیلئے آج نماز جمعہ ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان۔کراچی میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا آسیہ مسیح کیس کا فیصلہ بیرونی دباؤ پر دیا گیا، پوری قوم اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی لابنگ ہورہی ہے ہم ایسی کسی بھی سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انھوں نے25نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عاشقان رسولؐ ثابت کردیں کہ وہ کوئی چھوٹا گروہ نہیں۔ ہم ناموس رسالت پر اپنی جانیں قربان کردیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -