سینیٹ الیکشن،پیپلز پارٹی کے 7ووٹ’’ ہاٹ کیک‘‘ بن گئے

سینیٹ الیکشن،پیپلز پارٹی کے 7ووٹ’’ ہاٹ کیک‘‘ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک ) سینیٹ الیکشن کا معرکہ،جوڑ توڑ شروع ‘ پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں 7ووٹ ہاٹ کیک بن گئے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ دونوں نے پیپلز پارٹی سے ووٹ مانگ لئے، پی ٹی آئی کے مبینہ طور پر 25ناراض ارکان اسمبلی کی خبروں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو بھی تشویش ،مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے اپنا اپنا ووٹ بینک متحد رکھنے کیلئے سر جوڑ لئے اور ارکان اسمبلی کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی دو خالی ہونے والی نشستوں پر پندرہ نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن لڑنے والے امیدواروں نے اپنی اپنی انتخابی مہم کو شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز حکمران جماعت پی ٹی آئی کے امیدواروں ولید اقبال اور سیمی ایزدی نے اسمبلی کا دورہ کیا ۔ مسلم لیگ( ن) کی سینٹ کی خواتین نشست پر امیداورا سائرہ افضل تارڑ نے ارکین اسمبلی سے ملاقاتیں کیں جبکہ (ن) لیگ کے سینٹ کے امیدوار سعود مجید بھی ارکین اسمبلی سے ووٹ مانگتے رہے ۔اس موقع پر سعود مجید کا دعوی تھا کہ جنوبی پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر ارکین بھی مجھے ووٹ دیں گے جھوٹے نعروں اور جھوٹے وعدوں سے انہو ں نے جن کو ساتھ ملایا تھا وہ سب مجھے ووٹ دیں گے ۔ ولید اقبال کاکہنا تھا کہ سینٹ کاالیکشن زبردست رہے گا اور کامیابی پی ٹی آئی کی ہو گی جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین نشست کی امیدوار سیمی ایزدی کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ پی ٹی آئی کے جنوبی پنجاب کے ممبران نہیں کررہے البتہ یہ ممکن ہے کہ (ن) لیگ کے ووٹ پی ٹی آئی میں آجائیں ۔دوسری جانب (ن) لیگ کے امیدوار بھی پر امید ہیں کہ انہیں مبینہ طور پر جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے پچیس ناراض ارکان اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ووٹ ان کو ملنے کے بعد ان کی جیت یقینی ہے اس طرح سے جہاں پیپلز پارٹی کے سات ووٹ ہاٹ کیک بن گئے ہیں تو وہیں پر آذاد ارکان کے ووٹ بھی اہمیت کے حامل ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض ارکان کی خبروں پر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے سر جوڑ لئے ہیں اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے کہ وہ سب کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اگر کسی کے کوئی تحفظات ہیں تو ان کو وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ملکر حل کیا جائے ۔دوسری جانب گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 180ایچ ماڈل ٹاؤن میں خصوصی طور پر مدعو کیا اور اپنے ایم پی ایز سے کہا کہ وہ لازمی اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کے لئے پندرہ نومبر کو اسمبلی آئیں اور ودسری جماعتوں کے ایم پی ایز سے بھی اپنے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگیں تاکہ پی ٹی آئی کو شکست دی جا سکے ۔
ہاٹ کیک

مزید :

صفحہ اول -