امریکہ ، نائب کلب میں فائرنگ ،13افراد ہلاک ، جوابی کاروائی میں حملہ آور مارا گیا

امریکہ ، نائب کلب میں فائرنگ ،13افراد ہلاک ، جوابی کاروائی میں حملہ آور مارا ...

  

کیلی فورنیا (آن لائن)امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک مسلح شخص نے ایک نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کے نزدیک واقع شہر تھوزینڈ اوکس کے نائٹ کلب میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ پر بھگدڑ مچ گئی اور وہاں موجود لوگ شیشے توڑ کر جانیں بچانے کیلئے بھاگنے لگے۔عینی شاہدین کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس حملہ آورنے اپنا چہرہ جزوی طور پر چھپا رکھاتھا۔حملہ آور نے پہلے دروازے پر موجود شخص پر گولی چلائی اور اس کے بعد نائٹ کلب میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق حملہ آور نے کم از کم 30 گولیاں فائر کیں۔

نائٹ کلب / فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -