اپنے وقت کی سپر اسٹار اداکارہ روحی بانو لاپتا

اپنے وقت کی سپر اسٹار اداکارہ روحی بانو لاپتا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) اپنے وقت کی سپر اسٹار اداکارہ روحی بانو لاپتا ہوگئیں، کہاں گئیں کوئی بتانے کو تیار نہیں، نہ نفسیاتی ہسپتال میں ہیں نہ اپنے گھر اور نہ ہی بہن کے گھر والوں کو کوئی عِلم ہے۔اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حْسن کارکردگی حاصل کرنیوالی روحی بانو کئی بر سوں سے نفسیاتی مرض اور مالی مسائل کا شکار ہیں۔روحی بانو کی زندگی دکھوں سے بھری پڑی ہے،ازواجی زندگی میں بے سکونی کیا کم تھی کہ اکلوتے بیٹے علی کے قتل سے گویا زندگی کی تمام رعنائیاں ہی چھِن گئیں اور فاؤنٹین ہاؤس روحی بانو کا مسکن بن گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق روحی بانو نفسیاتی مرض شیزوفرینیا میں مبتلا ہیں اور فاؤنٹین ہاوس میں علاج کیلئے آتی جاتی رہی ہیں اور ایک کمرہ ان کیلئے ہمیشہ مختص رہتا ہے۔روحی بانو کوایک سال قبل ان کی بہن فاونٹین ہاؤس سے اپنے گھر لے گئیں تھیں اور تب سے روحی بانو کا کسی کو کچھ علم نہیں۔لاہور کے علاقے گلبرک تھری میں روحی بانو کا اپنا گھر ہیجو کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔فاؤنٹین ہاؤس انتظامیہ کے مطابق روحی بانو کو ان کی بہن روبینہ گلبرگ میں وا قع اپنے گھر میں لے آئی تھیں اور اب روحی بانو کے بارے میں ان کی بہن ہی بہتر بتا سکتی ہیں ،جو اس وقت کچھ بھی بتانے کو تیار نہیں۔

روحی بانو

مزید : صفحہ اول