حمزہ اور سلمان شہباز آج نیب طلب

حمزہ اور سلمان شہباز آج نیب طلب

لاہور کرائم رپورٹر) نیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں (آج)طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیٹوں کو(آج) بروز جمعہ کو طلب کرلیا۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے، حمزہ شہباز اثاثہ جات کی تفصیل کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز ملک سے باہر ہیں، نیب نے گزشتہ ہفتے حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہو سکے۔

مزید : صفحہ اول