اسلام آباد،احتجاج میں توڑ پھوڑ کرنے والے 10ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے 10ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 22نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے دس ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزمان کو 22نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ اے ٹی سی کے جج کوثر عباس نے کیس کی سماعت کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔
ریمانڈ