چیف جسٹس کے سکواڈ میں شامل گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ، ایلیٹ فورس کے 7 جوان زخمی

چیف جسٹس کے سکواڈ میں شامل گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ، ایلیٹ فورس کے 7 جوان زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخو پورہ( بیورو رپورٹ ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے سکواڈ میں شامل گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 7 جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔حاد ثہ شیخوہ پورہ کے علاقے خالقاں ڈوگراں کے گاؤں سکھیکی کے قریب ٹائر پھٹنے سے پیش آیا ، حادثہ میں ایلیٹ فورس کے 7 جوان زخمی ہو گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے شیخو پورہ کے دسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ٹراماسنٹر میں منتقل کر دیا جہاں پر ٹراما سنٹر میں جا کر چیف جسٹس نے زخمیوں کی عیادت کی البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آٖ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اسلام آباد سے لاہور براستہ موٹر وے جا رہے تھے۔
چیف جسٹس