صوبائی وزیر کے سپورٹرز کا بھٹہ خشت بند کرنے پر ڈسٹرکٹ انوائرنمنٹ آفیسر کا بہاولنگر سے وہاڑی تبادلہ

صوبائی وزیر کے سپورٹرز کا بھٹہ خشت بند کرنے پر ڈسٹرکٹ انوائرنمنٹ آفیسر کا ...

  

چشتیاں(نمائندہ پاکستان) تبدیلی کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے بہاولنگر میں فرض شناس ڈسٹرکٹ انوائرنمنٹ آفیسر عمیرا شمشاد کوصوبائی وزیرعشرزکوٰۃ پنجاب میاں شوکت علی لالیکا کے سپورٹرز کا بھٹہ بند کرنے کی وجہ سے سیاسی طور پر بہاولنگر سے وہاڑی تبدیل کردیا۔ٖڈسٹرکٹ انوائرنمنٹ آفیسر نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت کی ہدایات پر سموگ کی روک تھام کے لئے 185بھٹہ جات بند کرنے کے احکامات جاری کئے اوربھٹہ خشت اوردیگر ملزمالکان سمیت 115سے زائد ملز مالکان کو نوٹسز جاری کئے ۔صوبائی وزیرعشرزکوۃ شوکت علی لالیکا کے حلقہ میں سپورٹر کا بھٹہ بند کرنے پران کا تبادلہ بہاولنگر سے وہاڑی کروادیا گیا۔بعدازاں تبادلہ کینسل کردیا گیالیکن صوبائی وزیر نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکریٹری انوائرنمنٹ سے خصوصی طور پر دوبارہ تبادلہ وہاڑی کروادیا ۔ شہریوں محمداکرم،عامر سہیل،محمدکاشف بھٹی،وقاص دولت، قیصرریحان نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عمیرا شمشاد کاسیاسی بنیاد پر کیا گیا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

تبادلہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -