انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے پر تحریک انصاف سمیت 66جماعتوں کو نوٹس جاری

انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے پر تحریک انصاف سمیت 66جماعتوں کو نوٹس ...

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل سمیت 66سیاسی جماعتیں انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے میں ناکام ہو گئیں جس پر الیکشن کمیشن نے ان سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ تفصیلات 18نومبر تک جمع نہ کروائیں تو الیکشن کمیشن ان سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار رکھتا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں کل 120رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 95سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا ، انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ 2017کے تحت کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے دو ماہ کے اندر اندر اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات ( ایک لاکھ وپے سے زیادہ) دینے والوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کراوانے کی پابند تھیں ، جبکہ سیاسی جماعتوں میں سے66سیاسی جماعتیں یہ تفصیلات جمع کروانے میں ناکام رہیں ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جن سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ،پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ،پاکستان راہ حق پارٹی ،پاکستان سنی تحریک ،پاکستان تحریک انصاف گلالئی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، سنی اتحاد کونسل ،تحریک لبیک پاکستان اور متحدہ مجلس عمل پاکستان،عام آدمی تحریک پاکستان ، عام عوام پارٹی ، عام لوگ پارٹی پاکستان ، آل پاکستان مسلم لیگ ،عوامی جسٹس پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، بلوچستان عوامی پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ،جماعت اسلامی پاکستان ،جمہوری وطن پارٹی ،جے یو آئی (ف) ، پاکستان عوامی لیگ، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔

نوٹس جاری

مزید : کراچی صفحہ اول