حکومت کا قومی سطح پر ختم نبوت و علماء مشائخ کانفرنس کرانے کا فیصلہ خوش آئند، غلام علی خان

حکومت کا قومی سطح پر ختم نبوت و علماء مشائخ کانفرنس کرانے کا فیصلہ خوش آئند، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر)رہنما عوامی تحریک ترجمان مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی غلام علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کا قومی سطح پر،ختم نبوت و علماء مشائخ کانفرنس کرانے کا فیصلہ خوش آئندا اور احسن اقدام ھے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے اجلاس میں ندیم شیخ،چوہدری خورشید انور،ابرار شیخ،شیخ فرحان،فواد بٹ،اظہر قادری،کاشف رسول،نظام خلجی اور دیگر عہدیداران و ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے وزیر مذہبی امور محترم پیر نورالحق قادری سے مطالبہ کیا کہ قومی سیرت کانفرنس کی طرح ہر سال قومی میلاد کانفرنس کا بھی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے، اور اس کو پارلیمنٹ کے ذریعے قانون کا حصہ بنا دیا جائے آئندہ کوئی بھی حکومت آئے قومی میلاد کانفرنس کا انعقاد اس کی اولین ترجیح ہونی چاھیے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر مذہبی امور محترم پیر نورالحق قادری یہ فریضہ سر انجام دے سکتے ہیں،لہذا ہم تحریک منہاج القرآن ،پاکستان عوامی تحریک اور مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کی جانب سے وزیرمذہبی امورسے قومی میلاد کانفرنس کے سالانہ بنیادوں پر انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے دوران پر امن طریقے سے مسئلے کا حل نکالنے پرنورالحق قادری کے کردار کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا،