علامہ محمداقبالؒ نابغہ روزگار اور ہمہ گیر شخصیت تھے، اسامہ قریشی

علامہ محمداقبالؒ نابغہ روزگار اور ہمہ گیر شخصیت تھے، اسامہ قریشی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)علامہ محمداقبالؒ نابغہ روزگار اور ہمہ گیر شخصیت تھے۔وہ بیسویں صدی کے سب سے عظیم مسلم مفکر ،شاعرمشرق اور صاحب بصیرت سیاسی رہنما تھے۔ان خیالات کا اظہارکمیٹی چوک میں منعقدہ ضلعی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی اورناظم عمومی ایم ایس اوضلع راولپنڈی دلاور ملک نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ حساس دل ودماغ کے مالک تھے آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی،یہی وجہ ہے کہ کلام اقبالؒ دنیا کہ ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے ۔ناظم ایم ایس اوضلع رالپنڈی اسامہ قریشی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ناظم عمومی ایم ایس اوضلع راولپنڈی دلاورملک نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی یوم علامہ محمداقبالؒ کے موقع پر 10نومبر2018بروزہفتہ دن 1بجے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ''فکرِ علامہ محمد اقبالؒ طلبہ سیمینار''کا انعقاد کیا جائے گا۔سیمینار میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر