یوم اقبال کے حوالے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میں تقریب منعقد ہوئی

یوم اقبال کے حوالے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میں ...

  

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)یوم اقبال کے حوالے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میں تقریب منعقد ہوئی،جس میں سکول کی مختلف برانچوں کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے منعقد ہوئے،بچوں نے نثر و نظم کی صورت میں علامہ اقبال سے اپنی محبتوں و عقیدتوں کا اطہار کیا،تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او برائے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی ریاض احمد سوہی تھے،جبکہ دیگر مہمانوں میں ممبر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ابراراحمد خان،ڈائریکٹر انٹرنیشنل اسلامک سکول محمود ملک،پروفیسر محمود اعجازبٹ،مسزشمائلہ حسنات،اور حسنات احمد خان تھے،سی ای او نے اپنے خطاب میں سکول انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول انتظامیہ نے اس اہم موضوع پر بچوں میں اقبال کی فکر عام کرنے کے لیئے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا،انھوں نے مزید کہا ہے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ناصرف پاکستان کے بلکہ برصغیر پاک و ہند کے عظیم ہیرو ہیں،جنھوں نے اپنی شاعری،فلسفہ اور تعلیمات کے زریعے قوم میں بے داری کی روح پیدا کی،انھوں نے نوجوانوں کو ہدف مرکز بناکر ان میں خودی کا جذبہ بیدار کی اور انھیں آگے بڑھنے کا پیغام دیا،انھوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اسلاف کی یادگار قربانیوں کویاد رکھنا ہوگا،اور اپنے لیئے مشعل راہ بنانا ہوگا،ابراراحمد خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے آپ کو علامہ اقبال کی سوچ،نظریئے،اور فلسفے سے جوڑنا ہوگا،انکے خواب کو پاکستان کا وہ خواب جو انھوں نے دیکھا تھا،اس کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا،انھوں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر اقبال کے آفاقی پیغام کو سمجھ کر روشنیوں کے سفر کی سفر کی طرف بڑھنا ہوگا،پروگرام کے آخر میں تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئیں،ڈائریکٹر محمود ملک اور پرنسپل سکول مسز شمائلہ حسنات نے والدین،بچوں اور اساتذہ سمیت مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -