منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کرلیا

منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18ملزمان ...

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے سی پی او راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے11280گرام چرس،44لیٹر کھلی شراب اور24بوتلیں شراب، 04عدد پستول 30بور معہ16روندبرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے ریاض سے 1750گرام چرس اور سراج سے 1850گرام چرس ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے نقاش سے1120 گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے علی اعجاز سے 1190گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے نوید سے 1400گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سلطان سے 1500گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے شکیل سے 1450گرام چرس اورعمران سے 300گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے کامران سے 720گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے شیراز سے 30لیٹر شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے عابد سے 05لیٹر شراب، تھانہ مری پولیس نے دریا ثانان سے 05لیٹر شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے حسیب سے 04لیٹر شراب اورزاہد سے 24بوتلیں شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے سراج خان سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند، تھانہ روات پولیس نے ساجد سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند، تھانہ کلر سیداں پولیس نے رفاقت سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اسرار سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر