پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)محمد عبداللہ حمید گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان کی پاکستانی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں بسنے والے ہندو وں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے تما م مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اقلیتی برادری کی خوشیوں کا خیال رکھنا چائیے اور ان خوشیوں میں شریک ہونے سے اقلیتی برادری کو حوصلے ملتے ہیں اس طرح محبت اور رواداری کی فضا قائم رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنے اقلیتی برادریوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے شاید ہی کسی دوسرے ملک میں ہو۔ عبداللہ گل نے تاج محل آگرہ میں مسجد میں نماز پر پابندی لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے سب سے بڑے علمبردار بھارت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر قدغن لگائے یہ مسجد تین سو سال بعد مسلمانوں کے لئے بند کی گئی بھارت میں مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی میسر نہیں ۔انہوں نے بھارت سرکار سے مطالبہ کیاہے کہ تاج محل مسجد میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے دوبارہ اجازت دی جائے