حکومت دھاندلی کی پیداوار،جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں لایا گیا:شاہد خاقان عباسی

حکومت دھاندلی کی پیداوار،جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں لایا گیا:شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے امیدواراین اے 60سجادخان سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیدوارہے اورجعلی مینڈیٹ دے کراسے اقتدارمیں لایاگیاہے 25جولائی کے الیکشن میں جس بری طرح سے دھاندلی کی گئی ہے اس کے بارے میں پوری دنیااچھی طرح سے آگاہ ہو چکی ہے 14 اکتوبرکوہونے والے ضمنی الیکشن میںآپ نے اپنے مخالفین کا بہترین اندازسے مقابلہ کرکے یہ ثابت کیاہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کاآپ کوٹکٹ دینے کافیصلہ درست تھاواقعی آپ نے مردآہن کی طرح پی ٹی آئی کی وفاقی وزراء سمیت پنجاب حکومت کے وزراء کابھی بھرپورمقابلہ کیا ہے، راولپنڈی اب بھی مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے اس ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی کرکے آپ کوہرایاگیاہے لیکن سجادخانٍ! آپ جیتے ہوئے ہیں آپ ہمارے ایم این اے ہیں اس موقع پرسجادخان نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے کہاکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے انتہائی جانفشانی سے میری انتخابی مہم چلائی ہے کارکنوں کامورال اب بھی انتہائی بلندہے ان کارکنو ں کوعزت دینی ہوگی اوران کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی انہوں نے شاہدخاقان عباسی سے کہاکہ موجودہ صورتحال کاتقاضاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام شعبوں جن میں پرائمری یونٹ ،یوتھ ونگ ،ایم ایس ایف اوردیگرشعبے شامل ہیں ،کی ملک بھرمیں تنظیم نوہونی چاہیے تاکہ متحرک ،مخلص اورسرگرم کارکنوں کوعہدے دے کرانہیں ذمہ داریاں دی جائیں تاکہ یہ کارکن مزیدمتحرک اورسرگرم ہوکرپارٹی کے لئے کام کریں شاہدخاقان عباسی نے سجادخان کی اس بات سے اتفاق کیااوریقین دلایاکہ وہ بہت جلدمرکزی قیادت سے اس سلسلے میں بات کریں گے اورپارٹی کی تنظیم نوکے عمل کویقینی بنایاجائے گا۔