وفاق المدارس نے لیاقت باغ میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

وفاق المدارس نے لیاقت باغ میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) وفاق المدارس نے لیاقت باغ میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا اعلان کر دیامدارس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے مدارس اور علماء کو مٹانے والے خودمٹ گئے مدارس کا کچھ نہ بگاڑ سکے حکمران پرویزمشرف کے انجام سے عبرت حاصل کریں مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے آسیہ ملعونہ کو رہا اور فرار کروانے والے کسی دھوکے میں نہ رہیں جانوں پر کھیل کر ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے ان خیالات کا اظہارمولاناقاضی عبدالرشید ناظم وفاق المدارس پنجاب،مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا سیدچراغ الدین شاہ، پیرثناء اللہ الحسینی ،مولانا ظہور احمد علوی،مولانا نذیراحمدفاروقی،مولانا ادریس حقانی،مولاناقاضی شبیر،مولانا محمد قاسم،مولاناعبدالقدوس محمدی،مولاناقاری سعید،مولانا عبدالمجیدہزاروی،مولانا عبد الغفار توحیدی،مولانا مفتی اویس عزیز ،مولانامحمدعلی ، مولانا نذیر فاروقی ، مولانا ہارون الرشید ، مولانا سمیع اللہ حسینی سمیت دیگر علماء کرام نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد مکی خیابان سرسید سیکٹر ٹو راولپنڈی میں منعقدہ عظیم الشان پیغام مدارس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کی ہدایت پرمنعقد.ہونے والے کنونشن میں جڑواں شہروں کے دینی مدارس کے مہتممین،مساجد کے ائمہ وخطباء اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر وفاق المدارس کے رہنماؤں نے لیاقت باغ میں عظیم الشان پیغام مدارس کانفرنس منعقدکرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے دینی مدارس کی حریت و آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو مدارس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔مقررین نے واضح کیا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اوراسلامی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں اور ہم مدارس کے دفاع اورخدمت کودراصل دیں مبین کی خدمت سمجھتے ہیں،علماء کرام نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ وہ اسلام دشمن پالیسیوں سے بازرہیں اور پرویزمشرف جیسے مطلق العنان شخص کے انجام سے سبق سیکھیں۔پیغام مدارس کنونشن کے مقررین نے کہا کہ دینی مدارس اور علماء کومٹانے والے خودصفحہ ہستی سے مٹ گئے مگر مدارس کا کچھ نہ بگاڑ سکے اورنہ ہی آئندہ مدارس کا کچھ بگاڑا جاسکتا ہے۔کنونشن کے دوران مقررین اور حاضرین نے آسیہ ملعونہ کے معاملے میں حکومتی طرز عمل پر شدید غم وغصہ کااظہار کیا اور اسے پاکستان کے حالات خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئیاسلام دشمن عناصرکوخبردار کیا کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ہم جان پرکھیل کر ناموس رسالت کاتحفظ یقینی بنائیں گے۔پیغام مدارس کنونشن کے شرکاء نے مولانا سمیع الحق کی مظلومانہ شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان اور پاکستان کے علماء اوردینی مدارس پر حملہ قرار دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے پیغام مدارس کنونشن کے میزبان پیر ثناء اللہ حسینی نے کنویشن میں شرکت کرنے پر تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر