پی ایچ اے کے کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم

پی ایچ اے کے کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) پی ایچ اے کے کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم جبکہ باقی ملازمین تنخواہ لے چکے ہیں پی ایچ اے میں کام کر نے والے مالی مہینہ ختم ہونے کے باوجود بھی تنخواہ سے محروم ہیں مالی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے وہ پہلے ہی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اوپر سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث مزید مالی مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے میں اسوقت تین سو سے چار سو کے لھگ بھگ مالی کام کر رہے ہیں جو کہ پکی نوکری ہے انکو تنخواہ تو مل چکی جبکہ کنٹریکٹ پر کام کر نے والے مالیوں کو اب تک تنخواہ نہ مل سکی کنڑیکٹ پر کام کر نے والے مالی اسوقت پی ایچ اے سے15400 روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں ستم ظریفی کے اتنی کم تنخواہوں میں کام کر نے والے مالیوں کی دور دراز کے علاقوں میں ڈیوٹیاں لگا دی جاتی ہیں نہ ہی ان لوگوں کوا سکی مد میں کوئی ٹی اے ڈی اے ملتا ہے نہ اور کسی بھی قسم کا الاؤئنس یہ مالی حضرات اس وقت کمپسری کی زندگی گذار رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے یہ لوگ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے اب ان لوگوں کے لئے گھر کا چولہا چلا نا بھی مشکل ہوچکا ہے کنڑیکٹ پر بھرتی مالیوں کی چئیر میں پی ایچ اے آصف محمود سے پرزور اپیل کی ہے ہم لوگون کو اس ماہ کی تنخواہ جاری کی جائے تاکہ ہم لوگ اپنا گھر بار کے معاملات آرام سے چلا سکیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر