موٹاپا،پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں نویں نمبر پرآگیا

موٹاپا،پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں نویں نمبر پرآگیا

کراچی(این این آئی)موٹاپے سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان نویں نمبر پرآگیا۔وزن کا بڑھنا نہ صرف ظاہری شخصیت کو تباہ کردیتا ہے بلکہ یہ امراض کی جڑ بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج غرض کہ لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ موٹاپاایک عالمی وبا بن چکا ہے۔ماہرین کے مطابق وزن میں کمی کا کوئی جادوئی حل نہیں بلکہ طرزِ زندگی میں تبدیلی سے ہی اس کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔ کچھ طریقے ایسے بھی ہیں جن پر عمل کرکے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے اور سائنس نے بھی ان کی افاد یت کو تسلیم کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر آپ وزن بڑھنے سے پریشان ہیں اور اس میں کمی لانا چاہتے ہیں تو کھانے کے اوقات اس حوالے سے سب سے زیادہ اہم ہیں۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر لوگ اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو ناشتے کیلئے بہترین وقت صبح 7 بج کر11منٹ، دوپہر کا کھانا12بج کر 38منٹ جبکہ رات کو6بج کر14 منٹ کھانے کے بہترین اوقات ہیں۔

موٹاپا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر