سٹی پولیس آفیسر نے زخمی کانسٹیبل آفتاب کی عیادت کی

سٹی پولیس آفیسر نے زخمی کانسٹیبل آفتاب کی عیادت کی

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل آفتاب کی عیادت کی ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو زخمی کانسٹیبل کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا کہا ۔کانسٹیبل کو علاج معالجہ کے لیے نقد امداد بھی فراہم کی ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے گزشتہ روز تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل آفتاب کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جا کر عیادت کی زخمی کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجہ کے لیے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے متعلق بھی کہا ۔سی پی او نے کانسٹیبل کو علاج معالجہ کے لیے نقد امداد بھی دی ۔ اس موقعہ پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف راولپنڈی پولیس کا ہر جوان سیسہ پلائی دیوار ہے بہادری اور جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور مشکل گھڑی میں ہم ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔راولپنڈی سے منشیات فروشوں کے خاتمہ کو ہرصورت یقینی بنائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر