یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے تمام آپریشنز کو بہتر بنانے کیلئے اپنے 100دن کی جامع حکمت عملی پرکام شروع کر دیا ہے

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے تمام آپریشنز کو بہتر بنانے کیلئے اپنے 100دن کی ...

  

لاہور (پ ر)ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز میں ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی طے کردی گئی ہے ۔سپلائی میں بہتری لانے سے کارپوریشن کی سیل میں اضافہ کیا جائیگا۔ تمام اخراجات کو کنٹرول میں لایا جائیگا۔ غیر منافع بخش سٹورز کو منافع بخش بنانے کیلئے اچھی لوکیشن پر منتقل کیا جائیگا۔ تمام سٹورز اور ویئر ھاوسز سے ناکارہ اسٹاکس کو ختم کیا جائے گا۔ سٹورانچارجز کی شارٹیجز کو فوری طور پر ریکور کیا جائیگا۔نئی خریداری میں تیزی سے فروخت ہونے والی اشیاء شامل کی جائیگی جس سے کارپوریشن کی سیل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملازمین اور افسران رضاکارانہ طور پر کارپوریشن کے فروغ کیلئے اضافی ڈیوٹی ٹائمنگ دینے کیلئے راضی ہیں اور کسٹمر کے اعتماد کی بحالی کیلئے پر عزم ہیں۔ کارپوریشن کی تمام خریداری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئیں ہیں اور بہت جلد عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔ اور تمام سٹورز کو معیاری اشیاء خوردونوش سے بھر دیا جائیگا،جو کہ عوام کو عام مارکیٹ کی نسبت رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کارپوریشن میں سخت نگرانی کو برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے اور تمام ذیلی شاخوں سمیت پروکیورمنٹ، سپلائی اور سیلز کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور اسکیلئے خصوصی ٹیموں کا تعین کیا جائیگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -