انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت5 مجرمان اشتہاری اور11 عدالتی مفرور گرفتار

انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت5 مجرمان اشتہاری اور11 عدالتی مفرور گرفتار

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرورا ن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سمیت05 مجرمان اشتہاری اور11 عدالتی مفرور کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طاہر محمود ، تھانہ صادق آباد پولیس نے مجرم اشتہاری محمد وقاص ، تھانہ گوجر خان پولیس نے مجرم اشتہاری عدیل، تھانہ روات پولیس نے مجرمہ اشتہاری شازیہ یوسف ، تھانہ مری پولیس نے مجرم اشتہاری صفدر الرحمان ، تھانہ مندرہ پولیس نے عدالتی مفروران عبدالجبار ، اعجازاور نعیم، تھانہ کلر سیداں پولیس نے عدالتی مفروران امتیاز ، عمر ، زین العابدین ، جمیل ، نصیر، امتیاز، خضر حیات اور عباس کو گرفتار کر لیا۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر