پارلیمانی سیکریٹری غزالہ سیفی کا نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا دورہ

پارلیمانی سیکریٹری غزالہ سیفی کا نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا دورہ

  

کراچی(پ ر) سیکریٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن غزالہ سیفی نے گزشتہ روز نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔معزز مہمان کی آمد پر ایم ڈی این بی ایف ، ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور دیگر افسران کے ہمراہ ان کا خیر مقدم کیا۔انہیں، جنرل بکس، ٹیکسٹ بکس،ریڈرز بک کلب، جناح سپر میں قائم کئے گئے ’’شہرِ کتاب‘‘، کراچی بریل کمپلیکس سمیت این بی ایف کی شعبہ جاتی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ محترمہ غزالہ سیفی نے اس موقع پر این بی ایف کا نیشنل بک میوزیم اور اس میں رکھی گئی نادر و نایاب قدیمی کتب اور قرآن گیلری دیکھی۔انھوں نے این بی ایف کی مرکزی بک شاپ کا بھی دورہ کیا اور اس میں موجود ہزاروں کتب کے معیار اور کم قیمتوں کو پسند کیا۔ انھیں بتایا گیا کہ این بی ایف کی نصابی و عمومی کتب کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محترمہ غزالہ سیفی نے ریڈرز بک کلب کی ممبر شپ بھی حاصل کی جس کے تحت کتابیں خریدنے والوں کو 55 فیصد رعایت دی جاتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -