ڈاکٹر عاصم حسین کرپشن ریفرنس ، مزید گواہ طلب

ڈاکٹر عاصم حسین کرپشن ریفرنس ، مزید گواہ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپش ریفرنس میں نیب کے گواہ پر جرح مکمل ہونے پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپش ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس کے مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب کے گواہ ڈار بخش کا بیان قلمبند کرلیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے وکلا نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے مزید گواہاں کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر