اسکول آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے طلباء کا گورنرہاؤس کادورہ

اسکول آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے طلباء کا گورنرہاؤس کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر سندھ گورنرہاؤس کھلنے کے بعد اسکول کے بچوں کے لئے گائیڈڈ ٹورز کے ضمن میں اسکول آف انٹر نیشنل ایجوکیشن کے طالب علموں نے اساتذہ کے ہمراہ گورنرہاؤس کے مختلف حصوں با الخصوص بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے زیر استعمال دفتر ،ذاتی اشیاء اور عمارت کے دیگر حصوں کا دورہ کیا، اس دوران بچوں کو قائد کے زیر استعمال اشیاء اور کمروں کی تاریخی اہمیت کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کیاگیا ۔بعد ازاں اسکول کی جانب سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کو انتظامیہ نے ڈیم فنڈ کے لئے عطیہ کا چیک پیش کیا ۔