سرکاری اسپتالوں میں اسٹاف کی کمی ،ایس پی ایس سی کو نوٹس جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے سرکاری اسپتالوں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی سے متعلق سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری صحت کو 21 نومبر کو تفصیلات کے ساتھ طلب کرلیا۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ کیسرکاری اسپتالوں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ میں اب بھی 1700 ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی ہیں۔ سندھ کے اسپتالوں میں سینکڑوں ڈاکٹرز اور پیر ا میڈیکل اسٹاف کی اسامیاں خالی ہیں۔ 3 سال سے سرکاری اسپتالوں میں گائناکالوجسٹ، پیتھالوجسٹ، سرجن، چائلڈ اسپیشلسٹ سمیت اہم اسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال شکار پور میں 79 ڈاکٹرز سرجن کی اسامی خالی ہیں۔ عدالتی حکم شکار پور میں ڈاکٹرز، سرجن کی خالی اسامیوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ عدالت نے ریماکس دیئے بتایا جائے کتنے ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا، کتنی اسامیاں خالی ہیں؟ عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری صحت کو 21 نومبر کو تفصیلات کے ساتھ طلب کرتے ہوئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔