اوبر کی آئی سی سی کے ساتھ پہلی شراکت داری قائم کر لی

اوبر کی آئی سی سی کے ساتھ پہلی شراکت داری قائم کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(پ ر) اوبر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز میں اپنی نوعیت کی پہلی آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 کی حمایت کے لئے عالمی شراکت داری کا اعلان کر دیا۔اوبر اور آئی سی سی کا مقصد دنیا بھر میں نوجوان لڑکیوں اور عورتوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار اداکرنے کے لیے دنیا کے سب سے مقبول کھیلوں میں سے ایک کرکٹ سے فائدہ اٹھا کر کرکٹ کمیونٹی کو فروغ دینا ہے ۔یہ عالمی شراکت داری ورلڈ ٹی 20 میں حصہ لینے والے تمام ممالک کا احاطہ کرتی ہے ، جس میں خواتین کرکٹر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزا کہانیوں کی چھ حصوں پر مشتمل ڈیجیٹل فلم سیریز کی تخلیق کے علاوہ، ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام ممالک کے لیے میچ کے دن اوبر اور اوبر ایٹس کی جانب سے پروموشن آفرز شامل ہیں۔سوشل میڈیا کھیلوں میں حصہ لینے والی خواتین کے اعزاز میں جشن منانے میں مصروف رہے گا اور دیگر کمیونٹی پروگراموں میں مطلوبہ خواتین کرکٹرز کے لئے کرکٹ اکیڈمیوں میں شامل ہونے کے لئے اسپانسرشپ شامل ہوں گے جس پر ان کے پرستار اور گھر کے افراد اپنے ہیرو کھلاڑی کا براہ راست جوش بڑ ھائیں گے ۔شراکت داری پر بات کرتے ہوئے، ڈیوڈ رچرڈسن، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او نے کہا: ''اوبر عالمی سطح پر تسلیم شدہ برانڈ ہے جو دنیا بھر میں عورتوں کو بااختیار بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ کھیل کے حوالے سے ہم خواتین کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں اور یہ ہماری حکمت عملی کے ستونوں میں سے ایک ہے جو کہ اگلے سال کے آغاز میں لانچ ہو جائے گی۔یہ ایک حقیقی شراکت داری ہے اوبر کی منصو بہ بندی اور دلچسپی ان مشترکہ اقدار پر توجہ مرکوز کرتی ہے جو ہم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔روایتی اسپانسر ماڈل تبدیل ہورہے ہیں اور یہ تعاون اس تبدیلی کی عکاسی ہے، خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے یہ اور اس کھیل کے ہیروز کی کہانیوں کو وسیع پیمانے پر پہنچانا ہمارا عزم ہے ۔"