تمام صارفین کا ڈیٹا مکمل طورپر محفوظ ہے،ترجمان فیصل بینک

تمام صارفین کا ڈیٹا مکمل طورپر محفوظ ہے،ترجمان فیصل بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) ذرائع ابلاغ میں زیر گردش خبر کے تناظر میں جس میں پاکستان کے بینکوں کی سیکورٹی کو توڑا گیا ہے، فیصل بینک اپنے صارفین کو یہ یقین دلاتا ہے کہ فیصل بینک میں ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے اور تمام صارفین کا ڈیٹا مکمل طورپر محفوظ ہے ۔فیصل بینک انتظامیہ کے مطابق ادارے میں حساس قسم کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے لئے سیکورٹی پروٹوکولز کی مسلسل جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور نیٹ ورک کو سائبر حملوں جیسے مسائل سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات تواتر سے لئے جاتے ہیں