کامران مادھوری کی درخواست اضمانت پرآرڈر کی کاپی طلب

کامران مادھوری کی درخواست اضمانت پرآرڈر کی کاپی طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر کامران مادھوری سمیت 4 ملزمان کی درخواست ضمانت پر ٹرائل کورٹ کے آرڈر کی کاپی طلب کرلی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو ایم کیوایم ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر کامران مادھوری سمیت 4 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا صفائی سے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کی کاپی طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا تھا کہ ملزم کامران بہت ہی خطرناک ہے۔ ملزم کامران ماھوردی پر 11 مختلف مقدمات درج ہے۔ ملزم محسن اور سہیل ندیم کے خلاف ایک ایک مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ ملزمان نے چکر گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا۔ حملے میں 6 اہلکاروں جاں بحق اور متعدد اہلکار اور شہری زخمی ہوگئے تھے۔ ملزمان کو گواہان نے مجسٹریٹ کے سامنے شناخت کرلیا تھا۔ کامران مادھوری سمیت دیگر قتل اور دہشت گردی کے مزید مقدمات بھی درج ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر