حلیب فوڈز کا شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ساتھ اشتراک

حلیب فوڈز کا شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ساتھ اشتراک

کراچی (پ ر)پاکستان میں فوڈ اور مشروبات تیار کرنے والی صفِ اول کی کمپنیوں میں سے ایک حلیب فوڈز لمیٹڈ (ایچ ایف ایل)نے شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحتبریسٹ کینسر بیداری مہینے کے حوالے سے خواتین ملازمین میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کے لئے لاہور میں واقعحلیب فوڈز لمیٹڈ کے ہیڈ آفیس میں نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں حلیب فوڈز کے چیف ایگزیکٹوآفیسر میموش خواجہ سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔دنیا بھر میں اکتوبر کو بریسٹ کینسر بیداری مہینہ کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں اس قابل علاج بیماری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے مختلف نشستیں منعقد کی جاتی ہیں۔منعقدہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیشن میں شرکاء کو بیماری کے اسباب، تشخیص اوربچاؤ پر مفید معلومات دی گئی۔اس مثبت پہلو پر تبصرہ کرتے ہوئے حلیب فوڈز کے چیف ایگزیکٹو میموش خواجہ نے کہا یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس سال اہم اور قابل توجہ مسئلہ پر آگاہی بڑھانے میں ہم نے شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ساتھ تعاون کیا۔ اس پروگرام کے ذریعیبریسٹ کینسر کے اسباب ، جلد تشخیص ،آگاہی اور مطلوبہ معاونت کے ذریعے روک تھام کے اقدامات لئے جاسکیں گے۔ ملک بھر کی خواتین کے لئے کینسر کی آگاہی اور علاج پر شوکت خانم ہسپتال کا کر دار بہت اہم رہا ہے۔ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اس خطرناک پر قابل علاج بیماری کی روک تھام اور یکسر خاتمے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر