دھابیجی ایکسپریس ریونیو اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی

دھابیجی ایکسپریس ریونیو اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرچی سے دھابیجی کے لیے شرو ع کی جانے والی لوکل ٹرین پہلے ہفتے میں مطلوبہ ریونیو اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کے بعد حکام نے اوقات کی تبدیلی سمیت نئی تجاویز پر غور شرعو کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے شرو ع کی جانے والی دھابیجی ایکسپریس ابتدا میں ہی بڑے مالی خسارے کا شکارہوگئی ہے ۔پہلے ہفتے میں دھابیجی ایکسپریس مطلوبہ ریونیو اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔دھابیجی کراچی لوکل ٹرین میں پانچ سو چھیالیس مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ دھابیجی سے کراچی لوکل ٹرین میں صرف دس فیصد مسافر سفرکرتے ہیں۔ کراچی سے دھابیجی کے لئے ٹرین میں بمشکل چالیس فیصد مسافر سفر کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزرات ریلوے نے دھابیجی ایکسپریس کے لیے نئی تجاویز پرغورشرع کردیا ہے اور دھابیجی ایکسپریس کی آمد وروانگی کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دھابیجی ایکسپریس کی کامیابی کے لئے ریلوے حکام کی سر توڑ کوششیں کررہے ہیں اور ٹرین کے اسٹاپ بڑھانے اور مارکیٹنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ٹرین کی تشہیر کے لیے پمفلٹ شائع کئے جائیں جبکہ کیبل سروس سے استفادہ کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق دھابیجی ایکسپریس کی مارکیٹنگ کے لیے نجی اداروں سے مدد لی جائیگی

مزید :

کراچی صفحہ اول -