مولانا سمیع الحق شہید کے بیٹے کی دینی جماعتوں سے قتل کی مذت کی اپیل

مولانا سمیع الحق شہید کے بیٹے کی دینی جماعتوں سے قتل کی مذت کی اپیل

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام امیر مولانا حامد الحق حقانی نے جمعیت علمائے اسلام اور تمام دینی جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ کل خطبات جمعہ میں شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کے بارہ میں خطبات جمعہ میں مذمت کریں،اور جہاں ممکن ہو تمام دینی جماعتیں مشترکہ طورپر نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کریں،اور حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں ،مولانا حامد الحق نے کہاکہ مولانا سمیع الحق پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، نظریہ پاکستان اور دینی مدارس مساجد اور خانقاہوں پر حملہ ہے ،انہوں نے اپنی زندگی دفاع پاکستان اورتحفظ اسلام کے لئے وقف کررکھی تھی،جب بھی ملک پر کوئی مشکل گھڑی آئی یا بیرونی دباؤ اور ملک دشمنوں نے ملک پر یلغار کی تو سب سے پہلے مولانا سمیع الحق نے تمام دینی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے پاکستان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے، تمام دینی سیاسی جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کو اجاگر کریں جمعیت علماء اسلام کے کارکن ہر ہر شہر میں سیمیناروں کا انعقاد کریں اور تمام مکتب فکر کے لوگوں کو اس میں دعوت دیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -