ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( جمعہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( جمعہ)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( جمعہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 نومبر 11   اتوار۔ ۔  ملازمت کے حصول کیلئے کوشاں رہینگے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جہاں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو آپ کی رومانوی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔

برج ثور

 نومبر 11   اتوار۔ ۔   زیادہ تر رجحان کاروباری سرگرمیوں کی طرف رہیگا۔ بعض کاموں میں رکاوٹ کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔

برج جوزا

 نومبر 11   اتوار۔ ۔  کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔ کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ حکام بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج سرطان

 نومبر 11   اتوار۔ ۔ ۔ ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ اس دوران فضول خرچی سے گریز کریں کاروباری پوزیشن بہتر بنانے کے لئے محنت و لگن کی ضرورت ہوگی۔

برج اسد

 نومبر 11   اتوار۔ ۔ ۔ عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میںبگاڑ آنے کا خدشہ ہے ۔ کسی مسئلے کی وجہ سے معاملہ لڑائی جھگڑے تک جا سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

برج سنبلہ

 نومبر 11   اتوار۔ ۔  ۔ روپے پیسے یا کسی بل وغیرہ کے پرانے معاملات کا حساب کر سکیں گے۔ بچوں کی طرف سے خوشیاں ملیں گی۔ آپ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں گے۔

برج میزان

 نومبر 11   اتوار۔ ۔ ۔ نجی امور کی تکمیل کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے۔ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں ۔ کسی منصوبے سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہوگا۔

برج عقرب

 نومبر 11   اتوار۔ ۔  ۔ جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

برج قوس

 نومبر 11   اتوار۔ ۔ ۔ غلط فہمیاں دور ہونگی اور خواہشات کی تکمیل ممکن ہے۔ دوستوں کا تعاون مسائل کے حل میں مدد گار رہے گا۔ شراکتی کاروبار نقصان میں رہیں گے۔

برج جدی

 نومبر 11   اتوار۔ ۔ ۔ بیروزگار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ شراکتی کاروبار معاملات لین دین کے تنازعے ابھر سکتے ہیں۔ انعامی اسکیموں میں دلچسپیاں بڑھیں گی ۔

برج دلو

 نومبر 11   اتوار۔ ۔   جس سے خود اعتمادی میں اضافہ اور مقاصد میں کامیابی ہوگی۔ مذہبی امور میں لگائو رہے گا جس سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ اور روشن خیالی آئے گی۔

برج حوت

 نومبر 11   اتوار۔ ۔  ۔ غیر ذمہ داری سے مالی نقصان ‘ بیرون ملک سفر میں رکاوٹ یا اچانک کوئی بری خبر مل سکتی ہے لہٰذا محتاط رہنے کے ساتھ صدقات دینا مفید روحانی عمل ثابت ہوگا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم