فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف آج پھر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے

فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف آج پھر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں ...
فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف آج پھر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف آج پھر احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوں گے۔ نواز شریف کے وکیل ان کی عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کریں گے۔ سابق وزیر اعظم گزشتہ روز بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔گزشتہ روز کی سماعت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نیب کی جانب سے حسن نواز کی جائیداد سے متعلق دستاویزات پیش کی گئیں۔

احتساب عدالت میں جمعرات کے روز ہونے والی کارروائی کے دوران نیب نے برطانیہ کے لینڈ رجسٹری ڈیپارٹمنٹ کا تفتیشی افسر کو لکھا گیا خط بھی پیش کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹین ہوپ ہاو¿س میں گراونڈ فلور پر دفتر کی رجسٹری، 15چیمبر سٹریٹ لندن میں ‘فیٹلر اینڈ فرکن’ میں رجسٹری کی کاپی، ایج وئیر روڈ پر فلیٹ نمبر 8اور فلیٹ نمبر 121سے 125تک کی رجسٹری، ایج وئیر روڈ پر پارکنگ کی جگہ کی رجسٹری اور کیڈا گون سکوئر لندن میں فلیٹ نمبر 4کی رجسٹری بھی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں مذہبی جماعتوں کے احتجاج اور دھرنے کے دوران بھی نواز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے جس کے بعد ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخوواست دائر کی گئی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد