ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں سپریم کورٹ کے 7.91 کروڑ ادا کرنے کے حکم پر پرویز رشید بھی میدان میں آگئے، دوٹوک اعلان کردیا

ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں سپریم کورٹ کے 7.91 کروڑ ادا کرنے کے حکم پر پرویز ...
ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں سپریم کورٹ کے 7.91 کروڑ ادا کرنے کے حکم پر پرویز رشید بھی میدان میں آگئے، دوٹوک اعلان کردیا

  

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ پہلے فیصلہ تفصیل سے پڑھوں گاسمجھوں گا، پھر قانونی راہ اختیارکروں گا،فیصلہ پڑھنے کے بعد پتاچلے گا کہ مجھ سے کیا گناہ سرزد ہوا، قاسمی صاحب کی اہلیت پوری دنیا میں تسلیم کی جاتی ہے،لوگ قاسمی صاحب کی کتابیں پڑھتے ہیں ان پر پی ایچ ڈی کرتے ہیں کیا وہ بھی نااہل ہوجائیں گے؟۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعدایم ڈی پی ٹی وی کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ حکومتی پروسیجر کوئی ایک شخص نہیں کرتا،پروپوزل بنتا ہے مختلف لوگوں کے پاس جاتا ہے، پروپوزل کو پرکھا جاتاہے کہ قانون کے مطابق ہے یانہیں اورپروپوزل پر درجنوں لوگ اپنی رائے دیتے ہیں۔

یادرہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھاکہ عطا الحق قاسمی 9.89کروڑ،ڈار اور پرویز رشید 7.91کروڑ، فواد حسن 1.97کروڑ واپس کریں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد