پولیس اہلکاروں کیساتھ درجنوں سادہ لباس اہلکار پریس کلب میں گھس گئے،صحافی خوفزدہ

پولیس اہلکاروں کیساتھ درجنوں سادہ لباس اہلکار پریس کلب میں گھس گئے،صحافی ...
پولیس اہلکاروں کیساتھ درجنوں سادہ لباس اہلکار پریس کلب میں گھس گئے،صحافی خوفزدہ

  

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی پریس کلب میں جمعرات کی شب10:30بجے اچانک سادہ لباس میں درجنوں مسلح افراد نے گھس کر صحافیوں کو ہراساں کیا اور مختلف کمروں، کچن ، عمارت کی بالائی منزل اور اسپورٹس ہال کا جائزہ لیا ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق زبردستی موبائل کیمرے سے کلب کے مختلف حصوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں جس سے صحافیوں میں بے چینی پھیل گئی اورپریس کلب کے ارکان نے اُن سے بازپرس کی تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نا دے سکے اور تیزی سے فرار ہوگئے۔ یہ ا فراد نصف درجن کے قریب ڈبل کبین گاڑیوں ، لینڈ کروزر، پراڈو اور دیگرگاڑیوں پرآئے تھے اور ان کے ہمراہ پولیس موبائل بھی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -