صدر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی شفاف ہے، مرتضیٰ وہاب

صدر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی شفاف ہے، مرتضیٰ وہاب
صدر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی شفاف ہے، مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صدر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی شفاف ہے،عدالتی حکم پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تجاوزات کا نوٹس لیا اس پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپوراندازسے جاری ہے، سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے تجاوزات معاملے پرسیاست نہ کریں۔مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی ضرروی تھی صدر اب خوبصورت لگ رہا ہے، جائزپرا پر ٹی کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھی بھرپورکارروائیاں جاری ہیں، اینٹی کرپشن غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔مشیراطلاعات سندھ کے مطابق گزشتہ ہفتے6 اوررواں ہفتے 3 غیرقانونی ہائیڈرنٹس سیل کیے، سندھ کا پانی چوری کرنے والوں کوکسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کے شکرگزارہیں، انہوں نے تسلیم کیا سندھ کو کم پانی مل رہا ہے، وفاقی وزیر سندھ کوپوراپانی دلانے کے لیے اپنا کردارادا کریں۔مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیرکوسندھ حکومت کی مدد چاہیے تومکمل معاونت کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -