استاد کے ہاتھوں زیادتی کا شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش

استاد کے ہاتھوں زیادتی کا شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش
 استاد کے ہاتھوں زیادتی کا شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش

  

نکیال (ویب ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں استاد کے ہاتھوں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی سکول کی طالبہ نے خودکشی کرنے کے لیے چوہے مار زہر پی لیا۔

نوائے وقت  کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں استاد نے مقدس پیشے کے احترام کی دھجیاں بکھیر دیں۔ 15 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ استاد کے ہاتھوں عزت گنوانے والی نوعمر طالبہ نے شرمندگی کے باعث چوہے مار زہر پی لیا جس کے باعث اس کی حالت خراب ہوگئی۔ طبیعت بگڑنے پر طالبہ کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انکشاف ہوا کہ اس نے یہ انتہائی اقدام کیوں اٹھایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ  مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر