نیب چیرمین کی ہدایت پرایک نیب افسر ارکان کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے،شاہد خاقان عباسی کا الزام

نیب چیرمین کی ہدایت پرایک نیب افسر ارکان کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے،شاہد خاقان ...
نیب چیرمین کی ہدایت پرایک نیب افسر ارکان کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے،شاہد خاقان عباسی کا الزام

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب چیرمین کی ہدایت پرایک نیب افسر ارکان کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے،نیب افسر کے خلاف تحریک استحقاق لی جائے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ تفتیشی ادارے کسی کوبے عزت نہیں کرینگے،اکتیس سال سے ایوان میں آرہا ہوں۔کبھی کسی کوگالی نہیں دی،ہمیشہ مقصدکی بات کرتا ہوں۔جو باتیں نیب افسر کر رہا ہے وہی وزرابھی کرتے ہیں،اگر ایوان کے وقار کا تحفظ نہیں کرسکتے تو بتادیں۔

انھوں نے کہا کہ کیایہ اجازت ہے کہ آج جمعہ کے دن ممبران کی بے عزتی کی جائے،ممبران کوبات کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں۔ان لوگوں سے احتساب نہیں چاہتے جوحکومت سے تنخواہ لیتے ہیں،ہم احتساب چاہتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد